Duration 8:54

کھلی اجازت ہے آپ جلسہ کریں، وزیر داخلہ بننے کے بعد شیخ رشید کی پہلی پریس کانفرنس Singapore

21 777 watched
0
306
Published 11 Dec 2020

شیخ رشید احمد نے بطور وفاقی وزیر داخلہ پہلی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بطور وزیرداخلہ یہ میری 15 ویں وزارت ہے، عمران خان تمام مسائل سے کامیاب ہو کر نکلے گا، وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ اس ملک میں منی لانڈرنگ کا دور ختم ہوگا، اس ملک میں غریب لوگوں کو پاسپورٹ کی سہولت دوں گا، اقتدار کے بھوکے اتوار بازار سے جا رہے ہیں، عمران خان آپ کے جلسے سے کہیں بھی نہیں جا رہا، کھلی اجازت ہے آپ جلسہ کریں، شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ اس ملک کو سرحدوں سے کوئی خطرہ نہیں، اندر سے خطرہ ہے، ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ہو گی، جدید ترین بارڈر کا مینجمنٹ کا نظام لائوں گا، اس ملک کی معیشت کو نقصان پہنچانے کیلئے کی جانے والی کوشش ناکام ہوگی، ملک میں قانون کی بالادستی یقینی بنائیں گے، اپنے بچوں اور اولاد کو بچانے کیلئے آپ نے دنیا کی شہریت لی ہے، عمران خان مینار پاکستان سے اوپر گیا اور یہ نیچے جائیں گے، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مجھے ذمہ داری پتہ ہے، پی ڈی ایم کے کس کس سے لنکس ہیں مجھے پتہ ہے، یہ اپوزیشن ہوئی تو عمران خان اگلا الیکشن بھی جیتے گا، نواز شریف کو لانے کی پوری کوشش ہے، قانونی رکاوٹیں ہیں انکو دور کیا جائے گا، شبلی فراز اچھا کام کر رہے ہیں، وزارت ریلوے نے ایم ایل ون کا کام مکمل کر لیا، اسکا ٹینڈر لگنا ہے، کے سی آر پر کام جاری ہے، سواتی صاحب مجھ سے بہتر کام کریں گے، مشکل وقت میں کام کرنے کا مزہ آتا ہے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کاروباری سیاستدانوں کو اللہ شکست دے، میری 15 ویں وزارت ہے، اب میرا امتحان ہے، اللہ کی مدد اور آپکے تعاون سے پاس ہوں گا، وزیراعظم نے مجھے وزیر داخلہ بننے پر مبارکباد دی، ابھی پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت ہے، جو مرضی کریں لیکن وہ جیسے کریں گے اس پر ری ایکشن آئے گا کرونا وائرس سے بچاو کے لئے خدا کی مدد کی ضرورت ہے جب شیخ رشید وزیر داخلہ ہو گا تو سب ادارے ہوں گے اور میں پورا وزیر ہوں،.پکڑ دھکڑ صوبائی مسئلہ ہے، جب اسلام آباد آئیں گے تو مولانا فضل الرحمان کے ساتھ وہ بھائی ہیں، سبز چائے پلاؤں گا، ابھی پنجاب کا مسئلہ ہے میرا مسئلہ نہیں ہے. مسنگ پرسن کا مسئلہ بھی حل کروں گا،کوئی اختیارات نہین دیتا ،لینے پڑتے ہیں، واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کے قلمدان آج تبدیل ہوئے ہیں شیخ رشید سے وزارت ریلوے واپس لے لی گئی ہے، اور اب انہیں وزیر داخلہ بنا دیا گیا ہے Capital TV is one of the leading news channels of Pakistan bringing you the latest current affairs from Pakistan and around the world. Subscribe to the Official Capital TV YouTube Channel: /c/CapitalTVLive Like us on Facebook: https://www.facebook.com/CapitalTV.PK Follow Us on Twitter: https://twitter.com/CTV_Digital #CapitalTVPk #CapitalNews #Pakistan

Category

Show more

Comments - 100