Duration 24:19

اب جماعت اسلامی بلوچستان بھی سی پیک کے خلاف سازش میں شریک؟ Singapore

12 991 watched
0
337
Published 23 Aug 2021

اب جماعت اسلامی بلوچستان بھی سی پیک کے خلاف سازش میں شریک؟ پیر ، 23 اگست ، 2021 | ریڈیو زرمبش اردو گوادر: پانی ، بجلی اور سمندری ٹرالنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرنے والے جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکریٹری مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے ڈپٹی کمشنر گوادر کی طرف سے ملاقات سے انکار پر ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا دے کر پریس کانفرنس کیا۔ اس پریس کانفرنس کے ردعمل میں ڈی سی نے انھیں سازشی قرار دیا جبکہ کیسکو کے مقامی افسر نے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست دے دی ادھر مولانا ہدایت الرحمن نے پیر کی شام کو سربندن میں ’راجی پتر‘ بلا کر پاورشو کیا جس میں بڑی تعداد میں سربندن کے شہریوں نے شرکت کی اور مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کا ہرقدم پر ساتھ دینا کا وعدہ کیا تاہم راجی پتر میں اعلان کیا گیا کہ یہ پتر اس لیے بلایا گیا تاکہ ہم دکھا سکیں کہ ہم اپنے حقوق کی جنگ میں تھکے نہیں ہیں اور عوام اب بھی میرے ساتھ کھڑے ہیں۔اب ہم احتجاج کا اعلان نہیں کر رہے ، مزید سڑک بلاک کرکے عوام کو مشکل میں ڈالنا نہیں چاہتے۔ اس موقع پر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا اگر ہمارے مسائل حل نہیں ہوئے تو سربندن کی تمام گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں میں لوگوں کو بٹھا کر گوادر شہر میں جائیں گے ، ڈی سی اور کیسکو کے دفاتر کا گھیراؤ کریں گے۔ انھوں نے کہا مجھے ڈی سی نے کل 11 بجے ملاقات کے لیے وقت دیا ہے میں عوام کی خاطر کل اس سے ملاقات کرؤں گا اور مسائل کے حل کے لیے ٹھوس بات چیت کریں گے۔ انھوں نے راجی پتر میں شرکت کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔ ’ڈی سی دفتر کے سامنے دھرنا اور پریس کانفرنس‘ اس سے قبل مولانا ہدایت الرحمن نے ڈی سی گوادر کے دفتر کے سامنے ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈپٹی کمشنر کا رویہ ان کے ساتھ متکبرانہ ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ ڈی سی گوادر کو ان کے تمام عملہ سمیت ضلع گوادر سے تبادلہ کیا جائے۔انھوں نے کہا گوادر انتظامیہ نا اہل ہے عوام اپنے مسائل کا حل چاہتی ہے۔ انھوں نے کہا ہم بلوچ ہیں ، ہماری ثقافت اور روایات میں ہم عزت کے لیے اپنی جان بھی دے سکتے ہیں۔ ڈی سی نے ملاقات سے انکار کرکے ہمارے روایت کو پائمال کیا ہے۔ہمیں ان کے دفتر میں چائے پینے کا شوق نہیں، ہم اپنی شکل دکھانے بھی نہیں آئے ہیں۔ کل اگر حالات خراب ہوئے تو ہم سے یہی ڈی سی مذاکرات کرنے آئے گا۔ ہم نے دھرنے سے توبہ نہیں کیا ہے ہم کل پھر سے سڑکوں پر سونے کے لیے تیار ہیں اس لیے حکام سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور شہر کے مسائل حل کریں۔ ’ڈپٹی کمشنر گوادر کا موقف‘ ڈپٹی کمشنر گوادر عبدالکریم زرکون نے مولانا ہدایت الرحمن کے موقف کی تردید کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ایک سازش کے تحت گوادر کے حالات خراب کیے جارہے ہیں۔گوادر کے تین بنیادی مسائل پانی کی کمی ، بجلی کی عدم فراہمی اور ٹرالنگ ہے جن کے حل کے لیے انتظامیہ متعلقہ اداروں سے مل کر کام کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا مولانا ہدایت الرحمن نے ان سے ملاقات سے انکار کیا جبکہ انھوں نے میڈیا کو غلط بیانی کی کہ میں نے ملاقات سے انکار کیا ہے۔ ڈی سی گوادر نے کہا مولانا ہدایت الرحمن میڈیا کی توجہ چاہتے ہیں اس لیے وہ غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں۔ انھوں نے خبردار کیا کہ جو کوئی بھی قانون کی خلاف ورزی کرئے گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ ’کیسکو حکام کی ایف آئی آر کے لیے درخواست‘ کیسکو حکام نے پولیس کو مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست کی ہے۔ ایگزیکٹیو انجینئر آپریشن ڈویژن کیسکو گوادر نے اپنی درخواست میں کہا ہے پیر کے روز مولانا ہدایت الرحمان 132 کے وی گرڈ اسٹیشن گوادر میں داخل ہوئے اور انھوں نے گرڈ اسٹیشن کو جلانے کی دھمکی دی۔ انھوں نے کہا کہ اگر گرڈ اسٹین یا اس کے ملازمین کو کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار مولانا ہدایت الرحمن ہوں گے۔ درخواست گزار نے زور دیا ہے کہ مذکورہ شخص عوام کو کیسکو کے خلاف اکسا رہے ہیں اور سی پیک سٹی گوادر کے ماحول کو خراب کر رہے ہیں۔ مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس ایف آئی آر کو مسترد کرتے ہیں ، وہ عوام کے درمیان موجود ہیں جب بھی انتظامیہ کہے گی گرفتار ہونے کو پیش ہوں گا۔ ’گوادر میں مولانا ہدایت الرحمن ہیرو دیگر سیاسی جماعتیں کہاں گئے؟‘ مزید پڑھنے کے لیے لنک پر کلک کریں : https://zrumbesh.com/urdu/post/entry/Gwader-23-08-2021

Category

Show more

Comments - 20